بھٹکل:19؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل میں زیر تعلیم طلبا نے اترکنڑا ضلع لیول کوئز میں دوسرا اور تیسرا انعام پاتے ہوئے کالج کانام روشن کردیا ہے۔
اسپندن چارٹیبل ٹرسٹ بھٹکل، جٹگیشور اسپورٹس کلب ، سبھاتی پرارتھنا پرتشٹھان بھٹکل اور شری درگا پرمیشوری چارٹیبل ٹرسٹ الویکوڑی کی جانب سے17دسمبر 2021کو مشترکہ طورپر ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ، بی ایڈ، ڈپلوما کالج طلبا کےلئےضلعی سطح کا کوئز مقابلہ منعقد ہواتھا۔
متعلقہ کوئز مقابلے میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کی چار ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ اور چاروں ٹیمیں فائنل پہنچیں ۔ فائنل مقابلےمیں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتےہوئے دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔دوسرا انعام پانےوالی ٹیم میں بی اے 5سم میں زیر تعلیم شریئس راما نائک اور3سم کی پوجا نائک تو تیسرا انعام پانے والی ٹیم میں بی ایس سی 5سم کے روہیت ایس نائک اور 3سم کی روپا آچاریہ اور فائنل پہنچنے والی ٹیم میں 5سم کی اکشھتا ایم نائک، سواتی ایس نائک،نئین موگیر، نوین شامل تھے۔ مقابلے میں سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کمٹہ کی ٹیم نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ کوئز مقابلےمیں کامیاب طلبا کو انجمن کے عہدیداران ، پرنسپال اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔